
وزیراعظم
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ہم بحیثیت قوم ملکر اس عفریت کو روکنے اور اس پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جائیں گے انشا اللہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے ملتان میں قائم کیے گئے احساس سینٹرز کا دورہ کیا گیا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ نے حساس سینٹرز میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے غریب افراد کو 12000 فی کس کے حساب سے دی جانے والی امدادی رقم کی ترسیل کے طریقہ ء کار کا جائزہ لیا۔
وزیر خارجہ کی جانب سے رقوم وصول کرنے والے مستحقین سے گفتگو بھی کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اورساتھ ساتھ وزیر خارجہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مستحقین کو رقوم کی ترسیل جلد از جلد کی جائیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی اشیاء خرید سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو ، دیہاڑی دار مزدوروں اور چھوٹے کاروبار سے منسلک افراد کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اس لیے وزیر اعظم نے جزوی لاک ڈاؤن کے دوران ،غریبوں کی کفالت کے لیے خصوصی رقم مختص کی ہے۔
اس موقع پر رقم وصول کرنے والے سینکڑوں افراد نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ہم بحیثیت قوم ملکر اس عفریت کو روکنے اور اس پر غلبہ پانے میں کامیاب ہو جائیں گے انشا اللہ۔
اشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے سمیت حکومت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ ہم اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کامیاب ہو سکیں۔ٍ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News