
بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کے لیے کام کرنے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ’ایس آئی یو ‘پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر گلستان جوہر میں کارروائی کرکے ملزم اے ایس آئی شہزاد پرویز کو گرفتار کیا۔
پولیس حکام کاکہنا ہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جارہی تھی ۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا جاتا ہے اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ گرفتار اہلکار کے قبضے سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی شہزاد پرویز گلستان جوہر کا رہائشی اور ایم کیوایم لندن سے وابستہ ہے ۔
گرفتار پولیس اہلکار سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News