Advertisement
Advertisement
Advertisement

دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن جاری

Now Reading:

دارالحکومت میں جزوی لاک ڈاؤن جاری
دارالحکومت

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آ باد میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں تمام مارکیٹیں ویران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جڑواں شہروں میں جزوی لاک ڈاون جاری ہے تاہم بنیادی ضرورت کی اشیاء کی چند دکانیں کھلی ہیں جن میں کھانے پینے، لانڈری، کریانہ اور پرچون کی دکا نیں شامل ہیں۔

شہر اقتدار میں بھی لاک ڈاون کے دوران شہری حفاظتی تدابیر استعمال کرتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے جبکہ اسلام آباد کی مین سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14000 سے بڑھ گئی

دوسری طرف دارالحکومت اسلام آباد انتظامیہ نے گزشتہ روز کورونا وبا کے خدشے کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاوَن میں کچھ نرمی کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تفریحی مقامات اور پارکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کے گراوَنڈز پرپابندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزبا روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسی طرح اموات کی شرح  میں بھی اسی نوعیت سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 301 اموات واقع ہوچکی ہیں۔

آج کی بتاریخ 28 اپریل کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 8 نئی اموات دیکھنے میں آئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 301 ہوگئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل  ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 341 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 4956 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں 72 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 853 ہوگئی ہے جبکہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں 120 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 1984 ہوگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر