Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ
نیب آرڈیننس

حکومت  پاکستان نے نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ  کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق حکومت  پاکستان نے نیا نیب آرڈیننس لانے کا فیصلہ  کرلیا ہے،  وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی تیاری پر کام  بھی شروع کر دیا  ہے۔

وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئے آرڈیننس میں کئی شقوں میں ترامیم کی جارہی ہیں، گزشتہ آرڈیننس ختم ہونے کے بعد نیب کا دائرہ اختیار ماضی کی طرح بحال ہو گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت  نے نیب قانون میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ  کرتے ہوئے نیب عدالتوں کو کرپشن کے ملزمان کی ضمانت کا اختیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا اختیار ختم کرنے پر  بھی غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement

رضاکارانہ طور پر رقم واپسی پر بھی پانچ سال تک نا اہلی برقرار  رہے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم کو سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

سیاسی جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے جس میں  اسد عمر اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔حکومتی ٹیم اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم کا مسلم لیگ ن سے بھی رابطہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کے لیے کچھ اپنی تجاویز کمیٹی کے حوالے کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر