Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے پھر دنیا کو دکھایا کہ وہ پاکستان کا مثالی دوست ہیں ، وزیرخارجہ

Now Reading:

چین نے پھر دنیا کو دکھایا کہ وہ پاکستان کا مثالی دوست ہیں ، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین نے ایک بار پھر دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پاکستان کے مثالی دوست اور آئرن برادر ہیں اور وہ  مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے لیے دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ کی وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی،جس میں کرونا وبائی صورتحال اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی سنجیدہ کاوشوں کو سراہا جبکہ کرونا وبا سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے پاکستان پریپیرڈنس اینڈ رسپانس پلان مرتب کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی بروقت مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی ماہرین صحت کی ٹیم کے پاکستان آمد  سے، ہمیں کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے چین کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کا موقع میسر آیا ۔

Advertisement

   وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ چین نے نہ صرف اپنے ملک میں وائرس کو بہت اچھے طریقے سے کنٹرول کیا بلکہ باقی ممالک کو بھی اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے معاونت فراہم کی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ  صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کی جلد تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تکمیل سے صنعت، صحت، زراعت اور معاشی ترقی کے بہت سے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

ملاقات میں چینی سفیر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ء چین کا حوالہ دیتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواساز صنعت عالمی سطح پر مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر