Advertisement
Advertisement
Advertisement

 پاکستان میں آج کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق

Now Reading:

 پاکستان میں آج کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جاں بحق
تعداد 217

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 217 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 10228 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 3 اور خیبرپختونخوا میں بھی کورونا سے 3 جبکہ بلوچستان میں 2 اور پنجاب میں کرونا سے 2 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 217 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 69 ، بلوچستان میں 8 ، خیبرپختونخوا میں 83 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 69 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 51 ہو گئی۔

Advertisement

پاکستان میں کرونا سے مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 3 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 83 تک پہنچ گئی جبکہ بلوچستان میں بھی آج کورونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز سندھ میں کورونا سے 5 اور خیبرپختونخوا میں کورونا سے 6 جبکہ بلوچستان میں 1 اور پنجاب میں کرونا سے 9 اموات ہوئی تھی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 209 ہوگئی تھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر