
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیئشن ( اپٹما ) اور ایدھی فاونڈیشن نے کرونا ریلیف فنڈ کے لئے وزیراعظم کو 6 کروڑ کا چیک پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسیئشن ( اپٹما ) نمائندگان گوہر اعجاز اور عادل بشیر کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پراپٹما کی طرف سے 5 کروڑ روپے کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا جس پر وزیراعظم عمران نے اپٹما کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے عطیے کو سراہا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے فیصل ایدھی کی بھی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر فیصل ایدھی نے ایدھی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیر اعظم کو پیش کیا جس پر عمران نے فیصل ایدھی کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے عطیے کو سراہا۔
پاکستان میں کورونا سے107 اموات،5996افراد متاثر
یاد رہے ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 289 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 150 ، پنجاب میں 71 ، بلوچستان میں 32 خیبرپختونخوا میں 27 جبکہ اسلام آباد میں 9 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6277 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1668 ، بلوچستان میں 281 ، خیبرپختونخوا میں 892 ،اسلام آباد میں 140 ، گلگت بلتستان میں 234 ، پنجاب میں 3016 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض موجود ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News