Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کابینہ کے ارکان کا بڑا فیصلہ

Now Reading:

سندھ کابینہ کے ارکان کا بڑا فیصلہ
سندھ کابینہ کے ارکان

موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ کے ارکان نے جون دو ہزار بیس تک تنخواہیں نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے سے متعلق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہابنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر کابینہ ارکان نے جون دو ہزار بیس تک تنخواہیں نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی مشکلات درپیش ہیں اور صوبائی وزراء اور مشیران نے فیصلہ وزیراعلی کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا ہے۔

سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ اور ارکان سندھ اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ پہلے ہی کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی منظوری دی ہے اس کے مطابق آرڈیننس میں اسکول فیس میں بیس فیصد رعائت فراہم کی گئیں ہیں جبکہ آرڈیننس کے تحت ملازمین کو روزگار کا تحفظ حاصل ہوگا۔

سندھ کابینہ سے منظور شدہ سندھ کووڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری میں بجلی اور پانی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔

Advertisement

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے آرڈیننس کو منظور کر دیا اور کابینہ نے آرڈیننس گورنر کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی شرح بڑھانے کی تجویز دے دی، ٹریفک قوانین کی 52 خلاف ورزیوں کا جرمانہ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو جرمانے بڑھانے پر مشاورت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تجاویز لائی جائیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اتنا جرمانہ ہوکہ بھرتے ہوئے تکلیف ہو، جب ادائیگی میں تکلیف ہوگی تو خلاف ورزی بھی نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاورمیں پولیس موبائل پر حملہ ،دھماکے میں 4 اہلکار زخمی
بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری
اقتصادی جائزہ مذاکرات ، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل ، آئی ایم ایف مشن نے وضاحت طلب کر لی
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر