
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا کو لے کر زائرین اور تبلیغی جماعت والوں کے خلاف منظم سازش کی جا رہی ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں تمام میڈیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، یہ عالمی جنگ سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔لواک ڈاؤن کی وجہ سے ہر ہفتے ایک ارب بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ہمارے پاس تنخواہوں اور پنشن کا بہت بڑا بوجھ ہے، پنشنرز کو پنشن اور مرحلہ وار سب کو تنخواہ ملے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ آج کے اجلاس ٹرینیں چلانے کی منظوری دی گئی، وزیراعظم عمران خان کی اجازت پر بیس ٹرینیں چلائیں گے تاہم ان کے لیے حفاظتی اقدامات کریں گے۔ 15 اپریل کو مخصوص ٹرینیں اسپیشل سیٹس کے ساتھ چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سات ڈویژنز میں موبائل اسپتال بنائے ہیں ۔ ہم مزید 570 ریلوے اسٹیشنز پر موبائل اسپتال بنا سکتے ہیں۔
حکومت کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم، میڈیکل اسٹاف اور پاک فوج کو سلام کرتا ہوں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ سیاست نہ کریں ،یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ عمران خان کے اجلاس میں کہا ہے کہ سب کے ساتھ صلح ہو نی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس رضاکار ہیں ان کے پاس پیسے نہیں خدمت کا جذبہ ہے۔14 اپریل بہت اہم ہے پتہ چل جائے گا کہ کورونا بڑھے گا یا نہیں۔
وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے تمام قلیوں کو احساس پروگرام کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے۔ ریلوے کا کوئی ملازم کورونا کا شکار نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں ٹرینیں بند ہونے سے 50 لوگ سڑکوں پر مر گئے۔ امریکہ میں روزانہ سیکڑوں لوگ مر رہے ہیں لیکن پاکستان میں اللہ کا شکر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھنے والوں کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ہمارے لئے مشکل وقت ہے صبح شام پوری محنت کر رہے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کی تفریق نہیں کرنا چاہیے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔کشمیریوں کے ساتھ ساری قوم کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News