Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی اے اے کا فلائیٹ آپریشن 21 اپریل تک معطل کرنے کا اعلاان

Now Reading:

سی اے اے کا فلائیٹ آپریشن 21 اپریل تک معطل کرنے کا اعلاان
سی اے اے

سی اے اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے فلائیٹ آپریشن 21 اپریل تک معطل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سول ایوی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی اے اے کی جانب سے 10 اپریل سے 21 اپریل تک پاکستان میں فضائی آپریشنُ معطل رہے گا۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ فضائی آپریشنُ معطل کرنے کے حوالے سے سی اے اے نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کا آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ایرپورٹ پر بیک اپ پلان کے تحت کنٹنجنسی ایرٹریفک کنٹرول روم قائم کرلیا۔

 ترجمان وزارت ہوا بازی نے کہا کہ کنٹرول بیک اپ سسٹم کے طور کام کرے گا جبکہ ایئر ٹریفک کا مین کنٹرول روم کبھی بند ہو جائے تو بیک اپ کے طور کنٹنجنسی ایرٹریفک کنٹرول روم کام کرےگا۔

Advertisement

 ترجمان وزارت ہوا بازی نے مزید کہا کہ کنٹنجنسی کنٹرول روم ہوابازی کے شعبے کو بغیر کسی وقفے کے سروسز مہیا کرنے کے لیے بنایا ہے تاکہ اگر مین کنٹرول روم اگر کسی وجہ سے بند ہو جائے تو آدھے گھنٹے کے اندر کنٹنجنسی کنٹرول روم سے فوری ایر ٹریفک کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں تمام فضائی آپریشن دو ہفتوں کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔

پی آئی اے کی ایک اور ائیرہوسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد لیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں آئندہ دو ہفتوں کے لئے کسی بھی قسم کے فضائی آپریشن کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

 کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 88،565افراد ہلاک جبکہ 15لاکھ 21ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 31ہزار سے زائد ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 4 لاکھ 35ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر