
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کرلیے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی قائم کردہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی نے تاجروں سے مل کر ایس او پی تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کردیے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ مختلف کاروبار کو مختلف دن اور اوقات پر کھولا جائے گا اور اس سے متعلق تاجروں سے اتفاق ہوگیا ہے۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایس او پی کے تحت صوبے بھر اور خصوصی طور کراچی میں کس دن کونسا کاروبار کھلے گا یہ تمام چیز ایس او پی میں شامل ہے جبکہ تاجروں کو ایس او پی کے تحت کورونا سے بچائو کی تدابیر اپنانی ہونگی۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاجروں کو مکمل اعتماد میں لیکر فیصلے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاروبار کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کرینگے۔
سندھ میں کاروبارجزوی طورپرکھل گئے
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اعلان کےبعد صوبے کے مختلف شہروں میں کاروبار جزوی طور پر کھلنا شروع ہوگئے تھے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پلمبر، حجام، الیکٹریشن، مکینک، زرعی مشینری مکینک، سیمنٹ پلانٹ،کھاد انڈسٹری، اینٹوں کے بھٹے، ڈرائی کلینر، بلڈنگ میٹیریل، سینٹری شاپ، ماربلز فیکٹریز، ٹائلز شاپ، ٹیلر،کریانہ اور دودھ دھی کی شاپز صبح 6 سے رات 9 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔
نوٹی فیکيشن کے مطابق الیکٹرک اسٹور، شٹرنگ اسٹور، بیکریز، بینک، ہارڈویئر شاپ، لیبارٹریز، نجی اسپتال اور دیگر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گے لیکن ماسک اور ہر شاپ پر ہینڈ سینیٹائزر ہونا لازمی قراردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News