Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4200 سے تجاوز کرگئی

Now Reading:

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4200 سے تجاوز کرگئی
تعداد 1240

ملک میں کورونا وائرس کے مزید226 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4204 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 226 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 50  جبکہ  پنجاب میں 176 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1036 ، بلوچستان میں 210 ، خیبرپختونخوا میں 527 ،اسلام آباد میں 83  ، گلگت بلتستان میں 212 ، پنجاب میں 2108 اور آزاد کشمیر میں 28 مریض موجود ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ    صوبہ سندھ  میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد1036 ہوگئی ہے جبکہ 20 افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے  یہ بھی کہا تھا کہ صوبے میں اب تک 10 ہزار 981 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک کیے گئے ٹیسٹ  میں 1036 مثبت کیسز  ہیں جبکہ 20 اموات ہوچکی ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 280  ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 176 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 2108 تک پہنچ گئی۔

Advertisement

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے کہا کہ تمام کنفرممریضوں کو دیگر افراد سے الگ آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے اور طبیعت خراب ہونے پر مریضوں کو آئسولیشن وارڈز سے ہسپتال کے ایچ ڈی یو میں شفٹ کیا جاتا ہے جبکہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر