Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریسٹورنٹس کھولنے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں

Now Reading:

ریسٹورنٹس کھولنے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں

ریسٹورنٹس اور کاروبار  کھولنے کے لئے کسی این او سی اور انڈر ٹیکنگ کی ضرورت نہیں ۔

محکمہ داخلہ کے احکامات پر کاروبار، ریسٹورنٹس ، اور فکٹریوں کو  کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور کاروبار کھونے کے لئے کسی ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کممشنر سے این او سی لینے یا انڈرٹکینگ دینے کی ضرورت نہیں۔

 کمشنر کراچی کے وضاحتی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام ریسٹورنٹس ، کاروبار اور فیکٹریاں محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عمل کریں۔

وضاحتی نوٹیفکیشن میں کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار کرلیے ۔

Advertisement

سندھ میں کاروبار کھولنے سے متعلق ایس او پی تیار

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت کی قائم کردہ 3 رکنی وزارتی کمیٹی نے تاجروں سے مل کر ایس او پی تیار کر کے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کر دئے ہیں۔

اپنے بیان میں وزیرتعلیم سندھ نے کہا تھا کہ مختلف کاروبار کو مختلف دن اور اوقات پر کھولا جائے گا اور اس سے متعلق تاجروں سے اتفاق ہوگیا ہے۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا تھا کہ ایس او پی کے تحت صوبے بھر اور خصوصی طور کراچی میں کس دن کونسا کاروبار کھلے گا یہ تمام چیز ایس او پی میں شامل ہے جبکہ تاجروں کو ایس او پی کے تحت کورونا سے بچائو کی تدابیر اپنانی ہونگی۔

 وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاجروں کو مکمل اعتماد میں لیکر فیصلے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاروبار کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر