 
                                                                              پشاور: دبئی سے پشاور پہنچنے والے 400 میں 68 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ایر لائن کی 3 پروازوں سے684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے، قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ پشاور پہنچنے والے تمام مسافروں کو دو دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جبکہ تمام مسافروں کے ٹیسٹ کے ایم یو لیباریٹری میں کئیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ سندھ میں کورونا سے 3 اور بلوچستان میں بھی کورونا سے 2، خیبرپختونخوا میں کرونا سے 5 جبکہ پنجاب میں کرونا سے 5 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 81 ، بلوچستان میں 13 ، خیبرپختونخوا میں 98 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 81 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13300 سے تجاوز
دوسری جانب ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 