Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب کو رمضان المقدس کی مبارک باد

Now Reading:

وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب کو رمضان المقدس کی مبارک باد
ایرانی ہم منصب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو رمضان المقدس کی مبارک باد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب جواد ظریف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی صورتحال اور کرونا وبا ء سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے ایران میں کرونا وائرس سے ہونے والے کثیر جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام جس بہادری سے اس عالمی وبا ء کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ یقیناً قابل تحسین ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان امن عمل سمیت علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی مسلسل تائید و حمایت پر ایرانی حکومت اور ایرانی وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے، وزیراعظم

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ وینسٹن پیٹرز سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے بروقت اقدامات کو خوب سراہا ہے۔

دورانِ گفتگو کورونا عالمی وبائی چیلنج سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان، نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس غیر معمولی عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے اور بتایا کہ  کرونا وبا کے غیر معمولی پھیلاؤ کے باعث دنیا عالمی معاشی بحران کی جانب بڑھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر