Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا، ظفر مرزا

Now Reading:

پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا، ظفر مرزا
کیسز میں مزید اضافہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت الارمنگ صورتحال ہے کیونکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا  وائرس کے مریضوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ 5 لاکھ 20  ہزارسے تجاوز کر چکے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ 64 ہزار کنفرم کیسز بھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2636 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ بھی ہورہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں اور وینٹی لیٹرپر وہی مریض جاتے ہیں جن کے پھیپھڑے کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اور اب وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 57 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ اس سے پہلے ایک دن میں اتنی اموات اور کیسسز رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق سسٹم سے کل آگاہ کروں گا کیونکہ ایک ایسا سسٹم بنایا ہے جو ہسپتالوں کی صورتحال سے آگاہ رکھے۔

انصاف کے نظام پر عوام کا اعتماد بہت حد تک متزلزل ہوچکا ہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسلامی طریقہ کار کے ساتھ میت کو غسل کفن اور دفن کیا جا سکتا ہے

یاد رہے کہ ملک بھر میں آج کورونا سے مزید 51 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1334 ہوگئی جب کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 64028 تک جاپہنچی ہے ۔

خیبرپختونخوا میں  کورونا سے سب سے زیادہ اموات سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 432 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 396 اور پنجاب میں 410 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Advertisement

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں 60 ، اسلام آباد 22، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد چل بسے۔

آج بروز جمعہ ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1332 کیسز  اور 51 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں،  اسلام آباد 85 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزادکشمیر سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر