محکمہ اوقاف کی جانب سے ملک بھر میں عید کی نماز کی ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر انتظام مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔
محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ ملک بھر مین 435 مساجد ہیں جن میں نماز عید کی ادئیگی احتیاطی تدابیر کے تحت ادا کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے نماز عید کے لئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عید کی نماز کی ادئیگی مساجد میں ہی ادا کی جائیگی ۔
مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کیا گیا یہ اعلان حکومتی نہیں تھا لیکن اب حکومت کی جانب سے عید کی نماز کی ادئیگی مساجد میں ادا کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عید کی نماز کے لئے ایس او پیز تیار کی جارہی ہیں اور ان تمام ایس او پییز ہر عملدرآمد کروانے کے لئے ٹائیگر فورس کی مدد لی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
