 
                                                                              نیب کے قیدی میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کو وی وی آئی پی روم دینے کا معاملہ، غیرقانونی طورپراسپتال میں زیرعلاج میرشکیل الرحمان کووی وی آئی پی کمرے میں قانون سےبالاترسہولیات میسر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کو سروسز اسپتال میں داخل ہوئے 19 روزگزرگئے۔ میر شکیل الرحمان کے 6 دن سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوئے۔نیب کےقیدی میر شکیل الرحمان کی 6 روز قبل یورالوجی کے لیے ایم آر آئی کرائی گئی تھی۔
میرشکیل الرحمان کی ایم آرآئی سمیت تمام رپورٹس کوخفیہ رکھاجارہاہے۔ میر شکیل الرحمان کے ایم آر آئی سے قبل تمام ٹیسٹ نارمل آئے تھے۔
میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کے اس سے قبل الٹراساؤنڈ، بلڈ ٹیسٹ، سی ٹی سکین، ای سی جی اور شوگر سمیت تمام ٹیسٹ نارمل آئے تھے۔
سروسزاسپتال کےپروفیسرڈاکٹرشہزادانورمیڈیافرعون میرشکیل الرحمان کےکارخاص بن گئے ہیں ۔نیب کےقیدی میر شکیل الرحمان کی تمام رپورٹس پروفیسرڈاکٹر شہزاد انور نے خفیہ رکھی ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کے تمام ٹیسٹ پروفیسرڈاکٹر شہزاد انور تجویز کر رہے ہیں۔ میر شکیل الرحمان کے تمام ٹیسٹ جیل میں رہ کر بھی ہو سکتے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میرشکیل الرحمان سروسزاسپتال کےوی وی آئی پی کمرے میں تمام دن اپناسیل فون استعمال کرتے رہتے ہیں۔ میڈیا فرعون میر شکیل الرحمان کےاہل خانہ بیٹی، داماد اور بیوی بغیر کسی اجازت کےملنے آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 