
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مخالفین کے سامنے تو کیا اپنوں کے آگے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر اور بیان بازی سے حکومت چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ حکومت کی ساکھ ان کے اپنے سرپرستوں کے سامنے بھی ختم ہو گئی ہے جبکہ خان صاحب کی بدترین طرز کارکردگی سے عوام تو کب کے تنگ آ چکے ہیں۔
مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں سے عوام ان کے سرپرست اور اپنے سمجھدار لوگ بھی بیزار ہو چکے ہیں جبکہ نادانوں کے اس ٹولے میں شامل چند سمجھدار لوگ بھی خاموشی سے کنارہ کشی کر گئے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے دو سالوں میں عوام کو بیوقوف بنانے کے منصوبے بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔
مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی کورونا جیسی خطرناک وبا اور ٹڈی دل کے حملوں کا مقابلہ ٹوئٹر سے کیا جا رہا ہے جبکہ عوام کو کورونا اور کسان کو ٹڈل دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
چینی کمیشن کی رپورٹ عمران کی کرسی کو سہارا نہیں دے سکتی ، مولابخش چانڈیو
مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب اب تک سمجھ نہیں پائے کہ وزیراعظم کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے کھوکھلے بیان دینا نہیں ، بیان بازی سے ملک چلانے والوں کے چل چلاؤ کا وقت ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News