Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اپنوں کے آگے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں ، مولابخش چانڈیو

Now Reading:

وزیراعظم اپنوں کے آگے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں ، مولابخش چانڈیو
چانڈیو

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم مخالفین کے سامنے تو کیا اپنوں کے آگے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹر اور بیان بازی سے حکومت چلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

 مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ حکومت کی ساکھ ان کے اپنے سرپرستوں کے سامنے بھی ختم ہو گئی ہے جبکہ خان صاحب کی بدترین طرز کارکردگی سے عوام تو کب کے تنگ آ چکے ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ حکمرانوں  سے عوام ان کے سرپرست اور اپنے سمجھدار لوگ بھی  بیزار ہو چکے ہیں  جبکہ نادانوں کے اس ٹولے میں شامل چند سمجھدار لوگ بھی خاموشی سے کنارہ کشی کر گئے ہیں۔

سیکریٹری اطلاعات پی پی پی کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے دو سالوں میں عوام کو بیوقوف بنانے کے منصوبے بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

Advertisement

مولابخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی کورونا جیسی خطرناک وبا اور ٹڈی دل کے حملوں کا مقابلہ ٹوئٹر سے کیا جا رہا ہے  جبکہ عوام کو کورونا اور کسان کو ٹڈل دل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

چینی کمیشن کی رپورٹ عمران کی کرسی کو سہارا نہیں دے سکتی ، مولابخش چانڈیو

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب اب تک سمجھ نہیں پائے کہ وزیراعظم کا کام پالیسی دینا ہوتا ہے کھوکھلے بیان دینا نہیں ، بیان بازی سے ملک چلانے والوں کے چل چلاؤ کا وقت ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر