
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹاین پالیسی کے تحت زیادہ ٹیسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور فرسٹ لیڈی آف پاکستان نے ٹی ٹی کیو سنٹر ڈی ایچ او آفس کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر ظفر مرزا اور فرسٹ لیڈی آف پاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹی ٹی کیو کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں اور ٹی ٹی کیو منصوبے کے تحت آئ سی ٹی کی ٹیمیں مستعدی سے کام کر رہی ہیں ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹاین پالیسی کے تحت زیادہ ٹیسٹ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
ڈاکٹر ظفر کا کہنا تھاکہ قومی ایکشن پلان کے تحت پورے پاکستان میں اس پالیسی بر عمل کیا جارہا ہے جبکہ اسلام آباد کیپیٹل میں سولہ ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رھی ہیں اور یہ ٹیمیں گھروں اور بازاروں میں جا کر کورونا وائرس کے روابط کے ٹیسٹ کرتی ہیں 3300 زاید روابط کے ٹیسٹ آئی سی ٹی میں اب تک کیے ہیں۔
ہمارا کام صوبوں کو حفاظتی سامان کی ترسیل کا تھا، چیئرمین این ڈی ایم اے
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں 759 کیسز ہیں پازیٹو ہیں جن میں سے 256 کیسز کو ٹی ٹی کیو نے ٹریس کیا ہے جبکہ وزارت ہیلتھ نے بیس سے زاید گائیڈ عوام کی آگاہی کے لئے جاری کی ہیں اور ہر منصوبہ کے تحت بیس ہزار کا ہدف روزانہ کی بنیاد پر مقرر کیا گیا ہے۔
بعد ازاں فرسٹ لیڈی آف پاکستان نے پی پی ایز ٹی ٹی کیو کے سٹاف کو عطیہ کے طور پر دیے ڈینگی کے خاتمے کیلئے ڈی ایچ او آفس موثر اقدامات کر رہا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے اسلام آباد میں اپنی پریسں کانفرنس میں بتایا کہ کوڈ 19 کے حوالے سے سامان کی ترسیل جاری ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی یہ ذمیہ داری تھی کہ وہ صوبوں تک حفاظتی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News