اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسپتال سے اسپیکر ہاوس منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طبیعت سنبھلنے پراسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، طبیعت میں بہتری آنے کے بعد سپیکر دوبارہ سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا کا شکار
یاد رہے کہ کچھ روز قبل کرونا وائرس کا شکار ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کرونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑ گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ ان کے بچے بھی کرونا وائرس کا شکار تھے جو ان کے ساتھ ہی گھر میں آئسولیٹ تھےتاہم ان کے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
