 
                                                                              وزیراعظم ہاوس کے 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں معمول کےمطابق عملے کی کورونا ٹیسٹنگ کی گئی جس میں 4 اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاف ممبرز میں تصدیق کے بعد دیگر تمام احتیاطی تدابیر بھی فالو کی جارہی ہیں جبکہ مثبت آنے والے اسٹاف ممبرز کو قرطینہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوس میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے اور عملے کے تمام ارکان و افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 