Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحال کرنے کی تیاری

Now Reading:

ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحال کرنے کی تیاری

حکومت کی جانب سے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی بحال کرنے کی تیاری کر لی  گئی ہے۔

ٹرین آپریشن بحالی کے لئے وزارت ریلوے نے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کر دیا ہے اور ساتھ ہی وزارت ریلوے کی ریلوے حکام کو ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

ابتدائی طورپر چاروں صوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائیگا جبکہ وزیر عظم کی حتمیٰ منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

وزارت ریلوے نے خصوصی ٹرین آپریشن کے لئے ایس او پی پر عملدرآمد کا لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ خصوصی ٹرینوں آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوتاہی کی صورت میں ریلوے قانوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائیگی اور ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے

Advertisement

ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہونگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی اور 60 فیصد بکنگ سےسماجی فاصلہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

خصوصی ٹرینوں کی بکنگ روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بند کر دی جائے گی اور خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا۔

پاکستان ریلوے تین روز میں اپنے فیڈ بیک سے وزارت ریلوے کو آگاہ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر