وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ ملک کیلئے ہے، بھائی اور بھتیجے کو بچانے کے لئے نہیں کی اور نہ ہی عمران خان نے کبھی بھی اپنے قریبی ساتھیوں کو بچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ معاونین خصوصی کو پندرہ روز میں اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے کا وزیر اعظم نے پابند بنایا ہے اور عمران خان کا اپنا کوئی کاروبار نہیں ہے ۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی یہ بات نہ کرے ہم سندھ کو نظر انداز کر رہے ہیں سندھ ہماری جان ہے اور سندھ میں اگلے الیکشن میں ہماری حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی نے کورونا کے نام پر سیاست کی اور سندھ حکومت ٹڈی دل پر بھی سیاست کر رہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہمسلم لیگ ن والے مفت میں کوئی کام نہیں کرتے، یہ لوگ چھکے مارنے کے چکر میں ہوتے ہیں سنگل نہیں لیتے ہیں اور ن لیگ کے وزیر خزانہ اس وقت ملک سے فرار ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہکورونا سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی درست ثابت ہوئی لیکن سندھ حکومت کی اسٹریٹجی مودی کی طرح ناکام ہوگئی ہے، بڑے اسپتالوں میں ستر فیصد بیڈ زیر استعمال آچکے ہیں اور کورونا کے باعث اموات کی شرح کم ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے باعث کم اموات ہوئی اور ٹڈی دل کی بڑی کھیپ پاکستان کا رخ کرنیوالی ہے، اس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
