
محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کے دعووں کی قلعی کھول کردی، اسپتال بھر جانے والے وزیراعلیٰ سندھ کے دعوے غلط ثابت۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بڑا انکشاف ہوا جس کے تحت سندھ میں مجموعی مریضوں میں سے 95 فیصد اسپتال نہیں بلکہ گھروں پر ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سندھ بھر میں 5 ہزار 139 کورونا وائرس مریض ہوم آئیسولیشن کا نام دیکر گھروں پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں صرف 19 مریض داخل ہیں جبکہ آغا خان اسپتال میں صرف 77 مریض ہیں جبکہ ضیا الدین اسپتال میں صرف 2 مریض ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سول اسپتال کراچی میں صرف 49 مریض ہیں، گڈاپ اسپتال میں 56 بی بی آصفہ میڈیکل دینٹل کالج لاڑکانہ میں صرف ایک مریض ہےِ، ایس آئی یو ٹی میں صرف 36، اوجھا اسپتال میں صرف 42 مریض ہیں جبکہ آئیسولیشن سینٹرز میں 736 مریض ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ اسپتال ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، گھوٹکی، ہیپا ٹائٹس سینٹر دادو کوئی مریض داخل نہیں ہے، اب تک صرف ایک ہزار 671 مریض شفایاب ہوئے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 309 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز ہیں، وزیر صحت سندھ
واضح رہے اس سے قبل کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے اہم پیغام میں کہا تھا کہ ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا تھا کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے، مریض بہت زیادہ سانس کی تکلیف ہونے پر آخری لمحات میں ہسپتال آ رہے ہیں۔
وزیر صحت سندھ نے مزید کہا تھا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں، یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے جبکہ دیگر امراض مبتلا مریض جیسا کہ دمہ، شگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض فورن ہسپتال آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News