
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کے بیٹے گلوکار بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کے بیٹے بازل مشتاق نے اپنا پہلا گانا ریلیز کر دیا ہے اور وہ جلد اداکاری میں بھی جوہر دکھائیں گے۔
چوبیس سالہ بازل مشتاق نے انگلینڈ سے آرکیٹیکٹ کی تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ یہ میرے بیٹے کا شوق ہے میں اس میں رکاوٹ نہیں بنا ۔اپنے بیٹے کے لیے نیک خواہشات ہیں ، جہاں ضرورت ہوئی سپورٹ کروں گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر فیلڈ میں اچھے لوگ ہیں جس فیلڈ میں میرا بیٹا گیا وہاں بھی بہت اچھے لوگ ہیں ۔بازل کو اس کی حدود کا بتایا ہے کہ کوئی ایسا کام نہ کرے جس سے فیملی کا نام متاثر ہو ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News