
کورونا کا عفریت بے قابو، آج مزید کئی زندگیاں نگل لیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، کورونا وائرس نے مزید پینتالیس افراد کی جان لے لی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد نو سو انہتر ہوگئی جبکہ مزید سترہ سو چار مریض سامنے آگئے ہیں۔
مصدقہ کیسز کی تعداد پینتالیس ہزار بیس تک جاپہنچی ہے جبکہ بارہ ہزار آٹھ سو ستتر افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
مہلک وائر س نے سندھ میں 19 زندگیاں نگل لیں جبکہ 706نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی تعداد 17ہزار 900سےزائد ہوگئی۔
پنجاب میں مزید 13 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 11افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
بلوچستان میں آج کورونا کے مزید 193 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
شہراقتدار اسلام آباد میں دو افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی مقامی طور پر منتقلی کی شرح 90فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی کی سینٹرل جیل میں 200سے زائد قیدیوں اور جیل اسٹاف کے 9 ارکان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
لاہور میں 114پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News