Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا حکم

Now Reading:

وزیراعظم کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا حکم
پھنسے پاکستانیوں

وزیراعظم نے بیرون ملک  پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کو جلد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کوویڈ 19 کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اسد عمر نے این سی او سی کے اعدادوشمار سے آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی سے متعلق بتایا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں جن کے لیے انتظامات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا مشکل وقت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ترجیح ہے۔

Advertisement

اجلاس میں وفاقی وزرا اسد عمر، شبلی فراز، خسرو بختیار، حماد اظہر، مشیران عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد جبکہ معاونین خصوصی ظفر مرزا، عاصم سلیم باجوہ، معید یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن روانگی

یاد رہے کہ پاکستانی سفارتخانہ وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے ، سفارت خانہ اور قونصل خانوں میں قائم کی جانےوالی ہیلپ لائنیں فلائٹ آپریشن مکمل ہونے تک کام کرتی رہیں گی۔

سفیر پاکستان اسد مجید خان نے کہا تھا کہ امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی حکومت اور پاکستانی سفارتخانے کی اولین ترجیح ہے اور مزید چارٹرڈ فلائیٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے تاکہ تمام پاکستانی بحفاظت وطن واپس پہنچ سکیں۔

پی آئی اے کے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے کے منتظر ہیں۔ پی آئی اے ان میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر