
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا ، کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورے کے دوران کورونا کے حوالے قائم گیریژن قرنطینہ مرکز کا بھی دورہ کیا اور امدادای سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بات چیت کی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کو سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر، سیکورٹی صورتحال ، آپریشنل تیاریوں پر جبکہ افغانستان اور ایران بارڈر پر باڑ لگانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ آرمی مچیف نے علاقے کی ترقی اور وبائی ایمرجنسی میں سول انتظامیہ کی معاونت کرنے کی تعریف کی۔
آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات،کورونا وبا پر تبادلہ خیال
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی پروفیشنلزم اور لگن جبکہ گیریژن قرنطینہ میں سہولیات جبکہ ایس او پیز کو بھی سراہا اور کمانڈرز کو دور دراز علاقوں میں لوگوں کو مدد کرنے کی ہدایت دی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، خوشحال اور پرامن بلوچستان کیلیے حکومت کی معاونت ہمارا فرض ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سوایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ چین کے سفیر یاوژنگ کی جی ایچ کیو آمد ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسبی،علاقائی سیکیورٹی اور کورونا وبا کےامور پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News