
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
Thank You to the Parents who encouraged and supported their sons & daughters to go to university and become Doctors, Nurses and health care workers. Because your kids are literally saving the country right now
Advertisement— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 9, 2020
شنیرا اکرم نے لکھا کہ میں اُن والدین کی شُکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو ڈاکٹر، نرسوں اور دیگر طبی عملے کی تعلیم دلوائی تاکہ وہ ہماری جان بچا سکیں۔
شنیرا اکرم کے ٹوئٹ پر ایک صارد نے کہا کہ ’ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے والدین ہر لمحہ اپنے بچوں کی زندگیوں کے لیے پریشان اور بےچین رہتے ہیں، اُن کو کسی کا کوئی سلام یا خراج تحسین نہیں چاہیے، وہ صرف اپنی اولاد کا تحفظ چاہتے ہیں۔
They are worried and restless every single moment having no peace of mind.
They really don't want thanking gestures and salutes; All they want is guarentee of protection of their children's lives who are HCW (esp in this setup ..!)Advertisement— Amna Sidiqui (@dr_amnsid) May 9, 2020
ٹوئٹر صارفین کے جواب میں شنیرا نے لکھا کہ ہر والدین اپنی اولاد کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن والدین کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور اپنے بچوں کو بڑے ہوکر کامیاب انسان بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔
That comes with being a parent,you always want to protect your children. But there comes a time when you have to step back & allow children to become adults.And to know the children you once raised,have now become adult lifesavers, As a parent you cant really be prouder than that https://t.co/KhdxdSzNan
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 9, 2020
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ جب ہمارے بچے کسی کی جان بچانے والے کامیاب انسان بن جاتے ہیں تو والدین کے لیے اِس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوتی۔
واضح رہے شنیرا اکرم اس طرح کی پوسٹ کرتی رہتیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News