
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک ایک نہیں دو وائرسز کا شکار ہے اور دوسرا وائرس اس ملک میں کرپشن کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کہا ہم نااہل ہیں میرے ان سے سوالات ہیں کہ کیا قومی اداروں کو مضبوط بنانا نااہلی ہے؟ کیا غریبوں کو ریلیف دینا نااہلی ہے؟
انہوں نے کہا ہے کہ ملک ایک نہیں دو وائرسز کا شکار ہے جس میں کورونا وائرس کا علاج نہیں لیکن پاکستان موجود دوسرے وائرس کا علاج عمران خان ہے اور دوسرا وائرس ملک کو کمزور مقروض بنانے والا ہے۔
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں فرق شعور اور شور کا ہے، ناصر حسین شاہ
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نے اجلاس بلایا تو ہم خوش تھے لیکن کیا وہ نہیں سمجھتے تھے کہ ان کی صحت ان کو اجازت نہیں دیتی؟ شہباز شریف بیماری سے بچنے کے لئے خود نہیں آئے اور ساتھیوں کو بھیج دیا اور انھوں نے پارلیمنٹ سیشن میں میں حکومت کو نااہل ثابت کرنے کی کوشش بھی کی۔
دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے حقائق کے مطابق صورتحال عوام کے سامنے رکھیں ہیں لیکن پاکستان کو معاشی طور پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔
سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت وبا سے نمٹنے کے لیے روڈ میپ کے مطابق کام کر رہی ہے،عوام کوریلیف دینے کے لیے 570 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ دیہاڑی دارمزدوروں کے لیے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
دوسری جانب معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب کا ریفرنس فائل ہونے والا ہے اور اس مقصد کے لئے عدالت اور نیب سے درخواست ہے روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت کریں۔
شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب سے درخواست کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں کیونکہ یہ ثبوت ان کی سزا کے لئے کافی ہیں اور یہ ثبوت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنسز کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News