Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

Now Reading:

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
تعداد 435

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 435 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 18823 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 4 ،پنجاب میں کورونا سے 9 ، بلوچستان میں کورونا سے 3 اور خیبرپختونخوا میں کرونا سے 11 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 435 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 122 ، بلوچستان میں 19 ، خیبرپختونخوا میں 172 ، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 115 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 4 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد 344 ہوگئی

Advertisement

دوسری جانب ترجمان پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ 9 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 115 ہو گئی۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 11 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 172 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی 3 اموات ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر