
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کراچی کے منصوبوں کو فنڈز فراہم کئے جائے گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت نئے سال کے ترقیاتی بجٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کے ترقیاتی بجٹ پر ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اگلے سال ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کو بہتر بنانے کیلئے پلاننگ کمیشن کے سسٹم میں بہتری لائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حالات میں کراچی کے منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
چینی کمیشن پر وزیراعظم جوابدہ نہیں، اسد عمر
واضح رہے اس سے قبل چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کمیشن کے سامنے پیش ہونے میں نے خود کہا کیونکہ میں ای سی سی ای کا چئیرمن تھا اسی حیثیت سے جواب دینے آیا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کمیشن نے مجھ سے چینی کمیشن پر سوالات پوچھیں جب کے جوابات میں نے دئیے، پہلے جب کمیٹی بنی تو رپورٹ سامنے آگئے۔
اسد عمرنے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کمیشن اور رپورٹ بنتے ہیں مگر نظر کچھ نہیں آتا، چند دن میں کمیشن کی رپورٹ آئے گی جبکہ عمران خان قوم کو ناامید نہیں کریں گے۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تومحفوظ ہونگے، جس طرح کل لوگوں کو دیکھا یہ بے احتیاطی ٹھیک نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News