
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان آج اپنا بیان دیا ہے ۔
وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں میں19 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ابتک 299 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 19 مارچ کو کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی اور آج اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ خطرناک صورتحال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 135 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 34 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، اللہ پاک انکو جلد صحت عطا کرے۔
انہون نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3803 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 3803 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 706 نئے مریض سامنے آئے جبکہ مجموعی طور پر 131376 ٹیسٹ کے نتیجے میں 17947 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔
چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کا دورہ
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 12907 مریض زیرعلاج ہیں جن میں سے 11373 گھروں میں، 819 مراکز پر اور 715 اسپتالوں میں ہیں اور آج 252 مزید مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 706 میں سے 558 نئے مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ضلع جنوبی 134، شرقی 131 اور وسطی میں 105 نئے کیسز سامنے آئے، ضلع غربی میں 72 جبکہ ملیر اور کورنگی میں 58-58 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حیدرآباد 20، لاڑکانہ 16 اور قمبر-شہدادکوٹ میں 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجام شورو میں 10، شکارپور اور سکھرمیں 6-6 نئے کیسز سامنے آئے،خیرپور میں 5،جیکب آباد 4 جبکہ میرپورخاص اور سانگھڑ میں 3-3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، خیرپور میں 5،جیکب آباد 4 جبکہ میرپورخاص اور سانگھڑ میں 3-3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 14، 15 اور 16 مئی کو واشنگٹن، مسقط اور جدہ سے فلائیٹس آئیں ہیں ان میں 792 تارکین وطن کو واپس پاکستان لائے جس میں سے 792 مسافروں میں 60 کورونا مثبت آئے ہین اور 17 مریضوں کو نتیجہ آنا باقی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News