Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ
سندھ حکومت

سندھ حکومت کا سرکاری دفاتر کھولنے سے متعلق بڑا فیصلہ، پہلے مرحلے میں 9 سرکاری محکموں اور انکے سیکریٹریٹ کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ اوقاف و زکوات، محکمہ انسانی حقوق، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ آئی ٹی کل 11 مئی سے کھولنے کا فیصلہ جبکہ محکمہ سرمایہ کاری ، سوشل ویلفیئر، اقلیتی امور، محکمہ یونیورسٹیز بورڈز اور محکمہ ورکس سروسز کل سے کھل جائینگے۔

 وزیراعلی سندھ کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت تمام محکموں اور سیکریٹریٹ میں کورونا وایرس سے بچائو کی ایس او پی پر عمل کرنا ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے دکانیں کھولنے کے لیے باقاعدہ ایس او پی جاری کردیا، کاروبار کے اوقات صبح 8 سے شام چار بجے تک ہوں گے۔

جاری کرہ ایس او پی کے تحت چھوٹے دکانداروں , تاجروں ریٹیلرز ،شوروم کسٹمر سروس سینٹرز کے مالکان کی ذمہ داری ہے وہ تمام اسٹاف کو لوگوں کو کورونا کے متعلق آگاہی فراہم کرے جبکہ ماسک اور دستانے بھی فراہم کرے، کوئی بھی خریدار بغیر ماسک کے نہیں آئے گا۔

Advertisement

کام کرنے والوں کے لیے ہاتھ دھونے اور سینٹایزر کی سہولیات ہوں گی جبکہ بخار، کھانسی والے افراد کو اجازت نہیں ہوگی۔

بزرگ افراد کو کہا جائے گا کہ وہ ان لائن ڈیلیوری لیں، اگر کسی ورکرز میں فالو کی عالات ہوئی تو وہ محکمہ صحت کو اطلاع کرے گا۔

ملازمین کے علاج کا خرچہ مالک برداشت کرے گا جبکہ ایس او پی کو فالو کرنے انڈر ٹیکنگ جمع کرانا ہوگی اور دوکاندار کے باہر آویزاں بھی کرنا ہو گی۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں مزید توسیع کردی

دوسری جانب اس سے قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں 31مئی تک توسیع کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

لاک ڈاون میں توسیع کے حوالے سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے اجازت کے علاوہ کاروباری مراکز بند رہینگے۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنسٹرکشن صنعت اور تعمیراتی شعبے کے 8سیکٹرزکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، شادی ہالز، جلسے جلوس، مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر