
وفاقی حکومت کے اجلاس میں سندھ حکومت کا پیش کردہ سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد کردیا گیا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس مسترد ہونے پر اعتراضات لگا دئیے ہیں اور ساتھ ہی کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی ذیلی شقوں پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔
اعتراض کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کے بل میں کمی،کٹوتی یا رعایت صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار نہیں ہے کیونکہ یہ دائرہ اختیار وفاق کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی گیس کے بل میں کمی، رعایت وفاقی حکومت کا اختیار ہے لیکن پہلے وفاقی حکومت بجلی گیس بل اور ریلیف سے متعلق کئی فیصلے کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کابینہ نے 27اپریل کو کورونا ریلیف ارڈیننس منظوری کے لیے گورنر کو بھیجا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News