سندھ حکومت نے عید الفطر کے پہلے روز کو فرنٹ لائن ورکرز کو ڈیڈیکیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے پہلے دن کو فرنٹ لائن ورکرز کو ڈیڈیکیٹ کرنا چاہتا ہوں اور اعلان کیا کہ عید کا پہلا دن ڈاکٹر، پیرا میڈیکل، صفائی والے ورکز اور سب کو ڈیڈیکیٹ کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ فیصلہ آج پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عید آنے والی ہے فواد چوہدری نے کیا ہے کہ اتوار کو عید ہوگی اور ساتھ ہی یہ وقت مشکل وقت ہے اور حقیقت بتانا میرا فرض ہے، آج جو مالز کھلے ہیں اور مارکیٹیں کھلی ہیں ان تمام مالز اور مارکیٹیں کھلنے 14 روز بعد صورتحال سب کے سامنے آئے گی۔
انہوں نے بتایا کہ عید کے بعد کیسز بڑھ سکتے ہیں۔
CM Sindh has announced a compensation package for policemen & health professionals who gave their lives in the line of duty. Requests everyone to dedicate this Eid ul Fitr for people who are in the frontline protecting us from #Covid19. May Allah SWT help us all in helping others
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 21, 2020
دوسری جانب سندھ ترجمان مرتضی وہاب نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں یہ بات کہی ہے کہ یہ عید الفطر فرنٹ لائن فائٹرز کے نام کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
