
حکومت پاکستان نے پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق حکومت پاکستان نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیاہے۔ بین الاقوامی فضائی آپریشن آج رات بارہ بجے سے بحال کیا جائے گا۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ تربت اور گوادر کے علاوہ ملک کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال کیا جارہا ہے۔پی آئی اے سمیت تمام غیر ملکی ایئرلائنز بھی فضائی آپریشن شروع کر سکیں گی۔
ملکی اور غیر ملکی پروازیں گوادر،تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے آپریٹ کر سکتی ہیں۔ فضائی آپریشن کے لیے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازم ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News