Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ کی ترجیح کورونا سے عوام کو تحفظ دینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

حکومت سندھ کی ترجیح کورونا سے عوام کو تحفظ دینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
نئے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کہا ہے کہ  حکومت سندھ کی ترجیح کورونا وائرس سے عوام کو تحفظ دینا ہے، ہیلتھ سیکٹر میں ہم نوکریاں رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسائل پورے پاکستان میں ہیں، کراچی میں بھی ہیں یہ مسائل پہلے سے ہیں، اس وقت بڑا مسئلا یہ ہے اپنی جان بچائی جائے اور میری ترجیح ہے کہ لوگوں کی زندگیاں بچانی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا  کہ نیشنل کوآرڈی نیشن کا اجلاس ہوتا ہے اس میں بھی کہا گیاہے کہ قومی فیصلہ ہونا چاہئے، الزام ایک بڑے فورم پر لگایا جاتا ہے کہ سندھ زیادتی کر رہاہے کہ ہم ٹرینیں نہیں چلائیں گے اور نہ جہاز چلائیں گے مگر وفاق یہ سب چلا رہا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس سے متعلق ایک سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگوں کو روکنا حکومت کا کام ہے جب آپ کہہ رہے ہیں باہر نکلو شاپنگ کرو،  تو اس ظرح لوگوں کو روکا نہیں جا سکتا، میں نے لوگوں کو بچانے کیلئے بازاروں کا وقت مقرر کر رکھا ہے، ہم لوگوں کی صحیح رہنمائی نہیں کرپائے، احتیاط اس لئے نہیں ہوئی  کیوں کہ لوگوں نے عمل نہیں کیا

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ جیلوں میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ہم ایسے قیدیوں کو چھوڑنا چاہ رہے تھے مگر عدالت نے منع کیا، یہ بہت تشویشناک بات ہے اور ڈاکٹروں سے مشاورت سے اس پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

سید مراد علی شا ہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک قدم آگے رکھنا ہے، بچوں اور بزگوں کو محفوظ کھیں ،مجھ پر الزام ہے کہ میں سیاست کرتا ہوں، ہاں میں لوگوں کو بچانے کیلئے سیاست کرتا ہوں جبکہ میرے فیصلوں سے لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑے گا، ماہرین صحت میری بہتر رہنمائی کر سکتے ہیں، ایس او پیز پر عمل کرنا ہے، مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہو رہا ہے ۔

اس موقع پرسید مراد علی شاہ نے  کورونا کی وبا اور غریبوں سے ہکجہتی کیلئے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں عید کا دن فرنٹ لائن ورکرز ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، پولیس اور رینجرز  سمیت دیگر کام کرنے والوں کے نام کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عید خوشی کا موقع ہے مگر اس موجود صورتحال کے پیش نظر میں عوام سے عید سادگی کے ساتھ منانے کی اپیل کرتا ہوں اور وزیراعظم سے بھی گذارش کی کہ وہ قومی طور پر عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر