
کورونا وائرس لاک ڈاون کے باوجود بھی اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو دفاتر کھولنے کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
اربن ڈویلپمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو یعنی ایل ڈی اے، ایف ڈی اے، آر ڈی اے، جی ڈی اے اور ایم ڈی اے کو اجازت دی گئی ہے۔
اجازت پنجاب امتناع وبائی امراض آرڈیننس 2020 کے تحت سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے خط میں پابند کیا ہے کہ دفاتر میں تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی دفاتر میں سماجی فاصلہ، ذاتی صفائی، کام کرنے کی جگہ، ضرورت کے مطابق ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے، دفاتر میں اجلاس سے پہلے، دوران اور بعد میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News