Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں تمام مالز کو بھی کھولنے کا حکم

Now Reading:

ملک بھر میں تمام مالز کو بھی کھولنے کا حکم
تمام مالز

سپریم کورٹ کی جانب سے تمام شاپنگ مالز کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو بھی ملک کی تمام چھوٹی مارکیٹیں اور تمام مالز کھلی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر کے تمام مالز، دکانیں اور بازار کھول دیئے جایئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مارکیٹس میں چھوٹے طبقے کا کاروبار ہے اور اگر دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مر جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں اور تمام مالز بھی کھولیں کیونکہ مالز میں ایس او پیز پر زیادہ بہتر عمل ہوسکے گا۔

پی سی بی دفاتر عید الفظر تک بند رکھنے کا فیصلہ

Advertisement

چیف جسٹس نے ملک ھر کی دکانیں اور مارکیٹیں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام لوگون کو کورونا سے ڈرائے نہیں بلکہ انہوں سمجھایا جائے۔

سپریم کورٹ نے ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا  ہے اور فیسلہ کیا ہے کہ دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے جبکہ سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا۔

چیف جسٹس کی جانب سے ریمارکس پاس کئے گئے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ وزارت صحت کوئی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی اور کاروبار کھول دے گی اور تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دار ہوں گی اور آخر میں سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر