
سندھ میں اعتکاف کی اجازت کا معاملے پر مفتی منیب الرھمٰن نے کہا ہے کہ آج سندھ بھر میں اعتکاف ہوگا۔
اعتکاف کے متعلق مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی مساجد میں اعتکاف ہوگا اور سندھ میں آج مساجد میں اعتکاف ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے ایس او پی پر عمل کریں گے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ اعتکاف میں اجتماعی سحر و افطار نہیں ہو گی۔
مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد سے غیر ضروری طور پر کوئی ملنے نہیں آئے گا۔
حجام اور بیوٹی پارلرز ہوم سروس فراہم کرسکتے ہیں
اسی ضمن میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ آج اعتکاف ہوگا اور جو مساجد بڑی ہے صرف وہی اعتکاف ہونا چاہیے،جن مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی گنجائش موجود ہے، وہیں اعتکاف ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے لڑنا،جھگڑنا احمقانہ حرکت ہوتی ہے کیونکہ اعتکاف ایک ایسی عبادت ہے جس کا سال میں ایک بار موقع ملتا ہے۔
انہوں نے معتکفین سے گزارش کی ہے کہ جامع مسجد میں اعتکاف کریں اور سماجی فاصلے کو رکھتے ہوئے اعتکاف کریںْ
مولانا تنویر الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ جن کو اس سال کسی جامع مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت نہیں ملتی وہ اگلے سال اعتکاف کرلین کیونکہ اللہ اعتکاف کی نیت کرنے والوں کو بھی اعتکاف کا اجر دیتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں اعتکاف کی اجازت کے معاملہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کا بھی بیان آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں اعتکاف ہوگا۔
جامعہ بنوریہ کے مطاقبق اعتکاف میں بیٹھنے والے ایس او پی پر عمل کریں گے اور دوران اعتکاف سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔
اعتکاف میں اجتماعی سحر و افطار نہیں ہو گی اور دوران اعتکاف میں اجتماعی سحر و افطار نہیں ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News