
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے فرنٹ لائن ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس تیزی سےکرونا وائرس سے متاثر ہونے لگے۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 643 ڈاکٹرز، 210نرسز اور 394 پیرا میڈکس متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک کورونا سے 1247 ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ متاثر ہوچکا ہے۔
اعداد وشما ر کے مطابق کے پی کے میں 379, 282 سندھ، 180بلوچستان، 132 اسلام آباد، 34 گلگت اور 5 آزاد کشمیر میں ہیلتھ ورکز متاثر ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں ڈاکٹرز سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہوئے اب تک صوبے بھر میں 207 ڈاکٹرز ، 23 نرسز اور 53 پیرا میڈکس کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ کے پی کے میں 171ڈاکٹرز، 60 نرسز، 148 پیرا میڈیکس متاثر ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 77 ڈاکٹرز ، 81 نرسز اور 77 پیرا میڈکس جبکہ بلوچستان میں 129 ڈاکٹرز ، 4 نرسز اور 47 پیرا میڈکس اور اسلام آباد میں 54 ڈاکٹرز ، 40 نرسز اور 38 پیرا میڈکس کورونا سے متاثر ہوئے ۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1 ڈاکٹراور 4پیرا میڈکس جبکہ گلگت میں 4 ڈاکٹرز ، 2نرسز اور 28 پیرا میڈکس کورونا سے متاثر ہوئے ۔
کورونا کے فرنٹ لائن پر رہنے والوں پر حملے جاری
محکمہ صحت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں فرنٹ لائن 12 ہیلتھ ورکرز کرونا کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 357 ہیلتھ ورکزکرونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ700 ہیلتھ ورکرز گھروں میں جبکہ 178 اسپتالوں میں آئسولیشن میں ہیں اور 1 ہیلتھ ورکر کی حالت تشویشناک جبکہ 177 اسٹیبل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News