
کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیر سے ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کردیا۔
صدر کراچی ٹرانسپورت اتحاد ارشاد بخاری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مالی پریشانی کا شکار ہیں۔ہم یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔
صدر کراچی ٹرانسپورت اتحاد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سندھ کے قوانین پر من و عن عمل کیا ہے۔ہم ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک ،سیناٹائیزرز اور اسپرے بھی کریں گے۔
ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ ڈرائیورز کو پابند کریں گے کے ایس او پیز پر عمل درآمد ہو۔ سیٹ بائے سیٹ مسافروں کو لانے کی بات کی ہے۔ جو لوگ ایس اپیز کی خلاف ورزی کریں ان کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے دی۔ ہم نے کچھ دن پہلے وزیر ٹرانسپورٹ سے بات کی تھی کہ ہمیں ریلیف پیکج دیا جائے۔
صدر کراچی ٹرانسپورت اتحاد نے کہا کہ سعید غنی سے بھی اس حوالے سے بات کی تھی لیکن حکومت نے کئی دفعہ یقین دہانی کرائی مگر ٹرانسپورٹ نہیں چلانے دی۔اویس شاہ نے کال کرکے کہا کہ ٹی وی دیکھیں ،ملک کے حالات سیٹ نہیں ہیں۔
ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اب گاڑیاں چلائیں گے ۔ہم اپنے بچوں کو بھوک سے نہیں مار سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News