
سندھ حکومت نے نئے ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف بھرتی کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کی ایمرجنسی کا معاملے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے نئے ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف بھرتی کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کمیٹی کا چیئرمین ،سیکریرٹری صحت اور ڈی جی صحت کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں۔
ہر ضلع کی تین رکنی کمیٹی ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھرتی کرنے کی سفارشات سندھ حکومت کو پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News