Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ میں پاکستانی سپاہی کی خدمات کا اعتراف

Now Reading:

اقوام متحدہ میں پاکستانی سپاہی کی خدمات کا اعتراف
پاکستانی سپاہی

اقوام متحدہ کی جانب سے پیس کیپنگ ڈے کے موقع پر پاکستانی سپاہی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ میں پیس کیپنگ ڈے کے موقع پر پاکستانی سپاہی عامر اسلم کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے جس کے بعد سپاہی عامراسلم کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین اعزاز دیاجائے گا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے عامراسلم کو ورچوئل تقریب میں ڈیگ ہیمرز گولڈمیڈل سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں کچھ دیر بعد تقریب ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سپاہی عامراسلم کاتعلق آزادکشمیرکےعلاقےکوٹلی سے تھا  اور سپاہی عامر اسلم کانگو کے امن مشن میں تعینات تھے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن دستوں کا دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے دن پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کی قربانی کا جذبہ یاد کرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا میں بے امنی کے شکار علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاک فوج کے 7500 جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان امن آپریشنز میں خواتین دستوں کو تعینات کرنے والا واحد ملک ہے،پاکستانی خواتین کے دستوں نے امن اور انسانیت کی خدمت کےلیے مثالی کردار ادا کیا۔

پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا۔

Advertisement

پاکستان60سال میں 26 ملکوں میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کے لیے بلیو ہیلمٹ کے ذریعہ کام جاری رکھنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں پاکستان کو چھ دہائیوں پر محیط اقوام متحدہ کے قیام امن میں دیرینہ شراکت پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر