Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Now Reading:

بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
193 پاکستانی

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث بھارت میں پھنسے مزید 193 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارت سے 193 پاکستانی براستہ اٹاری واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے ہیں، واپس آنیوالےپاکستانیوں کو72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے باعث پاکستانی بھارت کے مختلف شہروں میں پھنس گئے تھے،پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کے 25 مختلف شہروں میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کیا۔

بھارت میں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن

پاکستانی ہائی کمیشن کا مزید کہنا ہے بھارت میں پھنسے باقی پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، 20 مارچ سے ابتک 243 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس آ چکے ہیں،پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کرنے پر بھارتی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت میں پھنسے 41 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ تمام پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔

ترجمان ہائی کمیشن کے مطابق پاکستانی شہری آگرہ، دہلی، ہریانہ اور پنجاب میں کئی روز سے محصور تھے۔

 پاکستانی ہائی کمیشن نے ہم وطنوں کی بھارت سے واپسی کیلئے انتھک کاوشیں کیں، بھارت سے بقیہ 145 پاکستانیوں کی جلد اور محفوظ واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔

ترجمان ہائی کمیشن کا کہنا تھا پاکستانی ہائی کمیشن بقیہ پاکستانیوں کی جلد واپسی کیلئے بھارتی حکام سے رابطے میں ہے۔ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی تک انہیں ہر ممکن معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر