Advertisement
Advertisement
Advertisement

خدارا ۔۔۔ سندھ پر رحم کریں، علی زیدی

Now Reading:

خدارا ۔۔۔ سندھ پر رحم کریں، علی زیدی
علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ خدارا ۔۔۔ سندھ پر رحم کریں کیونکہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ کتے کے کاٹنے ،ایچ آئی وی اور ہیپاٹائٹس پر اپنی کارکردگی کے مشاہدے کے بعد بھی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں، خدارا ۔۔۔ سندھ پر رحم کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ

سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹ مین بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جو آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے اس میں 300 مریضوں کے علاج کی گنجائش ہے جبکہ حیدرآباد میں اب تک ہمارے پاس 346 مریض ہیں۔

194 انہوں نے بتایا کہ اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ بدقسمتی سے 4 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

قبل ازیں تفتان، چمن اور طورخم بارڈر پر1200  کمروں پر مشتمل تین قرنطینہ سینٹرز کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تفتان میں 600، جبکہ چمن اور طورخم بارڈر پر تین تین سو کمروں کے قرنطینہ سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

این ڈی ایم اے کے مطابق پری فبریکیٹڈ پورٹیبل کنٹینر میں ایک کمرہ ایک باتھ روم طرز پر یہ قرنطینہ سنیٹر قائم کیے جا رہے ہیں  جبکہ طورخم کا قرنطینہ سینٹر مکمل کر کے لوکل انتظامیہ کے حوالہ کر دیا گیا ہے اور تفتان اور چمن کےسینٹر بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت منظور

دوسری جانب حکومت سندھ کے فیصلے کے مطابق پی اے ایف میوزیم کے کنونشن سینٹر میں 1 ہزار بستر پر مشتمل آئسولیشن اسپتال قائم کیا جائے گا جبکہ آئسولیشن سینٹر کے نگران ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر اصغر عباس مقرر کئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی اے ایف میوزیم میں قائم کئےجانے والے ائی سولیشن اسپتال میں میں ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر