Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے کاروبار کھولنے کے اوقات میں توسیع کردی

Now Reading:

حکومت نے کاروبار کھولنے کے اوقات میں توسیع کردی
24گھنٹے

حکومت نے کاروبار کھولنے کے اوقات میں مزید توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کاروبار کھولنے کے اوقات میں مزید ایک گھنٹے کی توسیع کردی ہے۔

اپنے بیان میں اجمل وزیر نے کہا کہ عوام کی اسانی کے لئے صوبے میں کاروبار اب 4 کے بجائے 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے مزید کہا کہ تمام دکانداران اور کاروبار کرنے والے افراد حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

 واضح رہے اس سے قبل مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا پشاور کے مختلف بازاروں میں حجام اور سیلون شاپس کا دورہ کیا  اور دوسرے میں شاپس میں حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، جائزہ لینے کے بعد مشیر اطلاعات کا میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی ضرور کی گئی ہے لیکن ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ آج میں وزیر اعلی محمود خان کی خصوصی ہدایت پر حجام اور سیلون شاپس کا دورہ کررہا ہوں اور ایس او پیر پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہا ہوں ، لاک ڈاون میں نرمی ضرور کی گئی ہے لیکن ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

تاجروں کا 24 گھنٹے دکانیں کھولنے کا مطالبہ

اجمل وزیر نے مزید بتایا تھا کہ لاک ڈاون میں نرمی بھی غریب اور دیہاڑی دار طبقے کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے لیکن  عوام اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ جس طرح انہوں نے لاک ڈاون میں حکومت کا ساتھ دیا ہے اسی طرح ایس او پیز پر عمل درآمد میں بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر